کراچی،یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ نے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا

66

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ نے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

پاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعاٶں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مزید براں یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گیئں۔