29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی، انوسٹی گیشن ٹیم کی کارروائی،کے الیکٹرک کی گاڑی سے دو بچوں...

کراچی، انوسٹی گیشن ٹیم کی کارروائی،کے الیکٹرک کی گاڑی سے دو بچوں کوکچل کر فرار ہونے والاملزم گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 12 مئی (اے پی پی):تھانہ اتحاد ٹائون کراچی کی انوسٹی گیشن پولیس ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے کے الیکٹرک کی گاڑی سے دو بچوں کوکچل کر فرار ہونے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔ پیرکو ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیماڑی کے مطابق واقعہ میں ایک بچہ احمد 4سالہ جاں بحق ہوگیا تھا

جبکہ ایک بچی سمیہ 6سالہ زخمی ہوگئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹائون میں درج کرنے کے بعد فرارملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ تفتیشی ٹیم نے مفرور ڈرائیور جلیل الرحمان ولد خلیل الرحمان کو جند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596173

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں