اللہ تعالیٰ کے کرم اور ہماری بہادر افواج کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان نے نہایت کٹھن جنگ میں فتح حاصل کی، صدر پاک فرانس بزنس فورم محمدابراہیم ڈار

پیرس ۔12مئی (اے پی پی):پاک فرانس بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ہماری بہادر افواج کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان نے ایک مختصر مگر نہایت کٹھن جنگ میں فتح حاصل کی،قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم کبھی جھک نہیں سکتی ۔ اپنے بیان میں انہوں …

پیرس ۔12مئی (اے پی پی):پاک فرانس بزنس فورم کے سرپرست اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ہماری بہادر افواج کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان نے ایک مختصر مگر نہایت کٹھن جنگ میں فتح حاصل کی،قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی اور دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم کبھی جھک نہیں سکتی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی، یہ ہماری غیرت، ہمارے جذبے اور ہمارے ایمان کا امتحان تھاجس میں ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے آج ہم سب اس عظیم کامیابی پر شکر ادا کریں اور اُن شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کی عزت بچائی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین

 

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں