اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال سکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کی قیادت میں کراچی باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا اعلان کردیا گیا ، چیمپئن شپ جنوری 2025 کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔ چیئرمین اشفاق احمد نے تمام باسکٹ بال کلبز کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی کھلی دعوت دیتے ہوئے اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو کراچی میں باسکٹ بال کے فروغ …
کراچی باسکٹ بال چیمپئن شپ جنوری 2025 کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی،کراچی باسکٹ بال سکروٹنی کمیٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):کراچی باسکٹ بال سکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کی قیادت میں کراچی باسکٹ بال چیمپئن شپ 2025 کا اعلان کردیا گیا ، چیمپئن شپ جنوری 2025 کے آخری ہفتے میں منعقد کی جائے گی۔ چیئرمین اشفاق احمد نے تمام باسکٹ بال کلبز کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی کھلی دعوت دیتے ہوئے اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو کراچی میں باسکٹ بال کے فروغ اور کلبز کی سکروٹنی کے لیے اہم قدم ہے۔
انہوں نے دلچسپی رکھنے والے کلبز سےکہا کہ وہ اپنی شرکت کی تصدیق 20 جنوری 2025 تک کریں۔چیمپئن شپ ایل او بی باسکٹ بال کورٹ، ہل پارک باسکٹ بال کورٹ اور کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس تین مختلف مقامات پر منعقد کی جائے گی۔یہ چیمپئن شپ نہ صرف شہر کے باسکٹ بال ٹیلنٹ کو نمایاں کرنے کا مقصد رکھتی ہے بلکہ کلب رجسٹریشن کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔
چیمپئن شپ کے بعد سکروٹنی کمیٹی کلب رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات یا شرکت کی تصدیق کے لیے کلبز کراچی باسکٹ بال سکروٹنی کمیٹی سے فون نمبر :03123058746 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔








