کراچی سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ میں بھارت ملوث ہے،ڈاکٹر معید یوسف

72

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ میں بھارت ملوث ہے، ہٹلر کی مودی سے تشبیہ بالکل درست ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ کس نے کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتکاری کی بدولت پوری دنیا بھارت کی سرزنش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو باور کرائیں گے کہ کس ملک سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بی ایل اے عالمی دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی جو بے گناہ کشمیریوںپر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔