کراچی سے ایئرسیال کی پہلی حج پرواز 160 عازمین حج کے ساتھ حجاز مقدس روانہ

کراچی سے ایئرسیال کی پہلی حج پرواز 160 عازمین حج کے ساتھ حجاز مقدس روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر روٹ ٹو مکہ سہولت کے تحت عازمین کو جدید امیگریشن خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے پہلی حج پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):کراچی سے ایئرسیال کی پہلی حج پرواز 160 عازمین حج کے ساتھ حجاز مقدس روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر روٹ ٹو مکہ سہولت کے تحت عازمین کو جدید امیگریشن خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی نے پہلی حج پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےکہا کہ وفاقی و صوبائی وزراء نے بھی عازمین حج کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا اور سعودی امیگریشن کاؤنٹرز کا دورہ کیا اور سہولیات کو سراہا ۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ ایئرسیال کی پرواز PF-7700 علی الصبح 2 بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوئی ہے۔