بھکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات، چوکیات اور پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔شجرکاری مہم کے تحت پولیس افسران، ایس ایچ اوز
بھکر ، تمام تھانوں، چوکیوں اور پولیس لائن میں پودے لگائے گئے،شجرکاری صدقہ جاریہ ہے، بھکر پولیس

مزید خبریں
بھک۔ 10 اگست (اے پی پی):بھکر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام تھانہ جات، چوکیات اور پولیس لائن میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔شجرکاری مہم کے تحت پولیس افسران، ایس ایچ اوز، پولیس جوانوں اور دیگر ملازمین نے تمام تھانہ جات، چوکیات اور پولیس لائن میں پودے لگائے۔
اس موقع پر پولیس افسران نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو صاف اور خوبصورت بناتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔ شجرکاری ایک نیک عمل اور صدقۂ جاریہ ہے، جس کے فوائد انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں اور جانوروں تک بھی پہنچتے ہیں۔








