کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کی وجہ سے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے
کیسکو نے شہرکے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 اگست (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت اور ترقیاتی کام کی وجہ سے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں 11اگست بروزمنگل کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے11kvبروری روڈ، شہبازٹاون، ملک پلانٹ،مالک،نواں کلی فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvجائنٹ روڈ، خیر بخش مری،
اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی بندرہے گی جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے شاہنواز، شیخ زاہد، ایف جی ایس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 12اگست کو (بدھ) مری آبادگرڈاسٹشین کے مری آباد، کاسی ون، کاسی ٹو فیڈرز سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سےمعذرت کی ہے۔







