روسی دارالحکومت ماسکو کے رہائشی جوڑے کے ہاں 15 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاس کے مطابق ماں کی عمر 41 سال ہے
روس میں جوڑے کے ہاں 15 ویں بچے کی پیدائش

مزید خبریں
ماسکو۔10اگست (اے پی پی):روسی دارالحکومت ماسکو کے رہائشی جوڑے کے ہاں 15 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ تاس کے مطابق ماں کی عمر 41 سال ہے ۔ ماسکو کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نادیزد اور ان کے شوہر ایوان کی نومولود بچی کا نام ویرا رکھا گیا ہے جو اب دس بہنیں اور پانچ بھائی ہیں۔
ویرا کی ماں نے اس موقع پر کہا کہ خدا ہی والدین کو اولاد دیتا ہے اور جب وہ اولاد دیتا ہے تو والدین کو اپنے بچوں میں بانٹنے کے لیے زیادہ محبت اور ان کی پرورش کی طاقت بھی دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اصل چیز یہ ہے کہ جیسے ہی خدا کی طرف سے کوئی نئی زندگی آئے، اسے پیار کریں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں ۔







