کراچی سے پشاور تک ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، 9.2ارب ڈالر کی لاگت آئے گی’ منصوبہ اگلے پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) کراچی سے پشاور تک پاکستان ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا جس پر 9.2ارب ڈالر کی لاگت آئے گی’ یہ منصوبہ اگلے پانچ سال میں مکمل ہو جائے گا۔ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کے صدیوں پرانے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت اب تک مختلف سنگِ میل عبور کئے جاچکے ہیں، حکومت کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ اور ایم ایل ون کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ترجیحات میں شامل ہے ‘کراچی سرکلر ریلوے کو نویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی ) کے منٹس میں شامل کیا گیا ہے جس پر جلد ہی پش رفت ہوگی۔