کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر دہشتگردوں کی فائرنگ ،تین مسافر شہید اور سات زخمی ہوئے ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ۔ 16 جولائی (اے پی پی):ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہےکہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں،سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں،زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ …

کوئٹہ۔ 16 جولائی (اے پی پی):ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہےکہ قلات کے علاقے نمرغ میں کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں تین مسافر شہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں،سیکیورٹی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں،زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال قلات منتقل کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال قلات میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں جبکہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن جاری ہے۔