کراچی شپ یارڈ اور سینسرولفٹ کے مابین کراچی شپ یارڈ میں 7800ٹن شب لفٹ اور ٹرانسفر سسٹم کی تنصیب سے متعلق معاہدے پر دستخط

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنیئرنگ ورکس اور ناروے کی کمپنی سینسرولفٹ کے مابین کراچی شپ یارڈ میں 7800ٹن شب لفٹ اور ٹرانسفر سسٹم کی تنصیب سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔یہ تقریب وزارت دفاعی پیداوارا راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزارت دفاعی پیداوار کے دیگر اعلی حکام معاہدے پر دستخطوں کی تقریب …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی)کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنیئرنگ ورکس اور ناروے کی کمپنی سینسرولفٹ کے مابین کراچی شپ یارڈ میں 7800ٹن شب لفٹ اور ٹرانسفر سسٹم کی تنصیب سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔یہ تقریب وزارت دفاعی پیداوارا راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور وزارت دفاعی پیداوار کے دیگر اعلی حکام معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے ۔معاہدے پر پاکستان کی جانب سے کراچی شپ یارڈ کے ایم ڈی اور ناروے کی جانب سے ناروے کمپنی کے سربراہ نے دستخط کیے ہیں ۔شپ لفٹ سسٹم کی تنصیب سے جہازوں اور آبدوزوں کی رپیئرنگ اور مرمت میں مدد ملے گی ۔اس وقت کراچی شب یارڈ میں بیک وقت تین جہازوں کی رپیئرنگ اور مرمت ہو رہی ہے ‘اس نئے سسٹم کی تنصیب سے ایک ہی وقت میں 15شپس کی رپیئرنگ اور مرمت ہوسکے گی ۔معاہدے کے مطابق شب لفٹ سسٹم 20ماہ کے اندر نصب ہوگا ۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کراچی شپ یارڈ کے انجینئرنگ ورکس اور مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply