اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی ضمنی الیکشن میں پیسے اور جنون کی جنگ میں جیت جنون کی ہوگی ۔
اپنے ایک بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ این اے 249کے ضمنی الیکشن میں 18پی ٹی آئی ممبرز نے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا تھا اس کے لیے سینئر پارٹی لیڈر شپ نے گھنٹوں غورو خوص کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے امپورٹڈ امیدوار کے مقابلے میں کراچی کے مقامی رہائشی تحریک انصاف کے کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صد رامجد آفریدی تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں پوری پارٹی بشمول ممبر صوبائی اسمبلی ملک شہزاد اعوان کی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیسے اور جنون کی جنگ میں انشاء اللہ جنون جیتے گا ۔