کراچی۔ 12 مارچ (اے پی پی):کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹائون میں واردات کے دوران نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک غیرقانونی 9ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا ۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم روید ولد خان افضل نے اپنے ساتھی کے ہمراہ 19فروری کو اتحاد ٹائون میں واردات کے دوان مزاحمت پر فائرنگ کرکے عمر خان نامی نوجوان کو قتل کیا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔