کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔29 اگست (اے پی پی)کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موبائل ٹیموں کے ذریعے بارش سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں راشن سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ فراہم کی جار ہی ہیں، بنیادی سہولتیں یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، پاک آرمی …

راولپنڈی۔29 اگست (اے پی پی)کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی طرف سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موبائل ٹیموں کے ذریعے بارش سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں راشن سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ فراہم کی جار ہی ہیں، بنیادی سہولتیں یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، پاک آرمی انجینئرز نے شاہراہ فیصل پرCODانڈر پاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے جبکہ کے پی ٹی انڈر پاس پر کام جاری ہے۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے سیلابی پانی میں پھنسی ہوئی گاڑیوں کونکالنے کیلئے آرمی موبائل ریکوری گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔سول انتظامیہ کے تعاون سے32 ایمرجنسی میڈیکل اور 56 ریلیف کیمپ کراچی کے مختلف علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔قیوم آباد ، سرجانی اور ساڈی قصبے میں 3 آرمی فیلڈ طبی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔آرمی ڈاکٹر اور معاون طبی عملہ سیلاب متاثرین کو فوری طور پر ہنگامی طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔