کراچی میں بارش نے کرپٹ گورننس اور مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کیا ہے، ذوالفقار عباس بخاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش نے یہاں حکمرانی کرنے والوں کی کئی دہائیوں کی کرپٹ گورننس اور مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کراچی کی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے ذمہ …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش نے یہاں حکمرانی کرنے والوں کی کئی دہائیوں کی کرپٹ گورننس اور مجرمانہ غفلت کو بے نقاب کیا ہے۔ معاون خصوصی نے کراچی کی صورتحال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں بارش کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے ذمہ دار 18ویں ترمیم کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو شہر ہماری معیشت میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتا ہے اسے دہائیوں سے لوٹا جارہا ہے، کراچی کے مناظر دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔