کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935 میں بنائے گئے نظام کے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال نے ایک بار پھر مضبوط مقامی حکومتوں کے نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 22 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کو 1935 میں بنائے گئے نظام کے تحت نہیں چلایا جا سکتا، وسائل او مقامی ضروریات اور مسائل کو سمجھنے والا اہل آرگنائزیشنل نیٹ ورک ضروری ہے۔ روایتی صوبائی انتظامیہ خصوصاً جب وزرا اعلیٰ اوسط درجے کے ہوں وسیع آبادیوں اور علاقوں کے انتظامی معاملات نہیں چلا سکتے۔انہوں نے کہا کہ آج اگر شہری سہولتیں نہیں ہیں، پولیس کا نظام تباہ ہے، تعلیم اور صحت کا نظام تسلی بخش نہیں ہے تو اس کیوجہ صوبائی حکومتوں کی نان پرفارمنس ہے، اس لئے سیاسی جماعتوں کو اس معامہ پرسوچ بچارکرنے کی ضرورت ہے۔