کراچی۔8فروری (اے پی پی): پاکستان رینجرز( سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ سے قتل، اقدام قتل، اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ڈ کیت گروہ کے 2ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ و ایمونیشن اور مو ٹر سا ئیکل برآمد کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کی طرف سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملزمان نے دسمبر 2022میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہنگورہ گو ٹھ میں ڈ کیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کیا، ابنِ زمان ہسپتال فقیرہ گوٹھ کے سکیورٹی گارڈ اور جنجا ل گوٹھ میں بھی شہری کو قتل کیا جس کی آیف ائی آرز تھانہ سائیٹ، تھانہ گلشن معمارمیں درج ہیں۔جنوری 2023میں ملزم عالم خان محسود اپنے ساتھی احسان با جوڑی کے ساتھ مل کر چا ند بنگلہ فقیرہ گو ٹھ میں ڈ کیتی مز احمت پرشہری کو قتل کیا اورکے ڈی اے لنک روڈ پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کی آیف ا ئی آر تھا نہ سا ئیٹ سپر ہائی وے میں درج ہے۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 300سے زائد ڈکیتی اور اسٹر یٹ کر ائم کی وارداتوں میں ملو ث ہو نے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان اپنے گروہ کے دیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرگزشتہ2سالوں سے کراچی گلشن معمار، جنجال گوٹھ، احسن آباد، ہنگورہ گو ٹھ، فقیرہ گو ٹھ، کے ڈی اے لنک روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملو ث ہونے کا اعتراف کیا اور ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر کئی معصوم شہر یوں کو قتل اور زخمی بھی کیا۔
ملزمان نے مزید انکشا ف کیا کہ ان کے ڈکیت گروہ کا سر غنہ شمس محسود عر ف صلے ہے جو ملزمان کو ڈکیتی کے لیے اسلحہ وایمو نیشن فراہم کر تا ہے اور چھینے ہو ئے مو با ئل فونز اور مو ٹر سائیکلوں کو ٹھکانے لگا نے کا کام بھی کر تا ہے۔ ملزمان کاساتھی بلال افغانی 26دسمبر2022کو اکا خیل گرائونڈ نزد فقیرہ گو ٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جبکہ آفتاب عرف با بو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گر فتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔