اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وفاق اور صوبوں کے درمیان تنائو کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اداروں کے درمیان ٹکرائو کی بجائے مل کر معاملات کو آگے بڑھانے کی طرف جانا چاہیے، کراچی واقعہ کی تحقیقات اچھی شروعات ہے اور ہمیں اسے سراہانا چاہیے۔ منگل …
کراچی واقعہ کی تحقیقات اچھی شروعات ہے، آرمی چیف کے کردار کو سراہتے ہیں،ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اس وقت ملک وفاق اور صوبوں کے درمیان تنائو کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اداروں کے درمیان ٹکرائو کی بجائے مل کر معاملات کو آگے بڑھانے کی طرف جانا چاہیے، کراچی واقعہ کی تحقیقات اچھی شروعات ہے اور ہمیں اسے سراہانا چاہیے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ ہر اس الیکشن پر دھاندلی کا الزام لگاتی ہے جو وہ ہار جاتی ہے، کبھی جیتنے والے الیکشن پر دھاندلی کا الزام نہیں لگایا، گلگت بلتستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات ہوں گے، کسی کو جلسے کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ آئی جی سندھ کے حکم پر پولیس نے لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو گرفتار کیا تھا، اگر کسی آفیسر پر دبائو ڈال کر گرفتاری کے آرڈر جاری کروائے گئے تو ایسے آفیسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کے اغوا سے کی تحقیقات کرانے سے متعلق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اقدام خوش آئند ہے اور معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹ گیا اب کسی کو بھی ہٹ دھرمی نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے پانچ سالہ دور میں گندم کی سپورٹ پرائس نہیں بڑھائی، وفاقی حکومت نے گندم کی فی من سپورٹ پرائس 1650 روپے مقرر کی ہے۔







