اسلام آباد/کراچی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لئے 1113 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت واٹر سپلائی منصوبوں کے لئے 92 ارب روپے، سیوریج ٹریٹمنٹ کے لئے 141 ارب روپے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت ندی …
کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لئے 1113 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان
اسلام آباد/کراچی ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لئے 1113 ارب روپے کے میگا ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت واٹر سپلائی منصوبوں کے لئے 92 ارب روپے، سیوریج ٹریٹمنٹ کے لئے 141 ارب روپے اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت ندی نالوں کی صفائی اور بحالی کے لئے 267 ارب روپے کا پیکج مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ماس ٹرانزٹ کے تحت ریل اور روڈ ٹرانسپورٹ کے لئے 572 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ اس طرح کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت مجموعی طور پر 1113 ارب روپے کے ایک میگا پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔









