کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران اپنے کیریر کے دوران پروفیشنل ایمانداری اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی خدمت کریں گے،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

سندھ میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں صورتحال ابتر ہے، بلاول زرداری کو اپنے صوبے کی کوئی فکر نہیں: وفاقی وزیر علی زیدی کی حیدرآباد میں جلسے سے خطاب

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے افسران اپنے کیریر کے دوران پروفیشنل ایمانداری اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے پی ٹی افسران میں پروموشن لیٹرز تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئر مین نے وفاقی وزیر علی زیدی کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ کئ سالوں سے کے پی ٹی کے افسران کی ترقی کا معاملہ رکا ہوا تھا جسے اب پورا کردیا گیا ہے۔