کراچی پولیس اور اسٹریٹ کرمینلز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ،ملزمان گرفتار

126
گرفتار

کراچی۔1اکتوبر (اے پی پی):کراچی ایسٹ پولیس اور اسٹریٹ کرمینلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3زخمیوں سمیت 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے3پستول بمعہ رائونڈز،موبائل فونز ، موٹر سائیکلیں اورنقدی برآمدکرلی۔

ترجمان ضلع ایسٹ پولیس کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی رضا ، شاہ ویز علی، عبدالغفور(زخمی)اور وحید اللہ شامل ہیں۔ پہلا مقابلہ نظارت کے قریب عزیز بھٹی پولیس اور ملزمان کے درمیان ہوا جبکہ دوسرامقابلہ گنامنڈی کے قریب سہراب گوٹھ پولیس اور ملزمان کے درمیان پیش آیا۔پولیس نے برآمدشدہ اسلحہ کوفارنزک رپورٹ کیلئے روانہ کرکے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔