کراچی پولیس کاجوئے کے اڈے پر چھاپہ،9قمار باز گرفتار

105
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

کراچی۔ 26 مارچ (اے پی پی):قائدآباد پولیس نے جوئے کے خفیہ اڈے پر چھاپہ مارکر9قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں، تاش ،دائو پر لگی رقم 57ہزار روپے اور دیگر سامان برآمدکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارجواریوں میں محمد امین، رزاق، امین،احسان اللہ، محمد علی، اسماعیل، غلام رزاق، سید خان اور عمر شامل ہیں۔گرفتار جواری تھانہ قائدآباد کی حدود میں جوا سٹہ کھیلنے اور چلانے میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔