کراچی۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی نے کھارادر کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے جوتوں کی سمگلنگ میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولیس نے ملزم احسان اللہ کو گرفتار کر کے سمگلڈ شدہ 144باکس امپورٹڈ جوتے ،جوگرزاور ایک سوزوکی گاڑی جس کی مالیت تقریبا 30لاکھ روپے بنتی ہے برآمد کرلی۔
برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کےلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا ہے۔