کراچی پولیس کے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
کراچی پولیس کے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

مزید خبریں
کراچی۔ 26 جون (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات پر 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے 6843پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جن میں 1016ٹریفک اور 157لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔جمعہ کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کی نگرانی اور موثر رسپانس کے لیے 182 پولیس گاڑیاں، جن میں موبائلز، اے پی سیز، موٹرسائیکلیں اور دیگر سرکاری گاڑیاں شامل ہیں جومختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔
جلوس کے روٹس پر اسنائپرز، ریزرو فورس، سادہ لباس اہلکار، بم ڈسپوزل اسکواڈ، سرچ و سویپ آپریشنز، اسنیپ چیکنگ اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مسلسل نگرانی بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔کراچی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور مستعد ہے۔








