اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ کراچی کی ازسر نو تعمیرکے بغیر نیا پاکستان کا خو اب ممکن نہیں ، نیا کراچی اور نیا پاکستان تعمیر کریں گے ۔ منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو ایک ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کیا …
کراچی کی ازسر نو تعمیرکے بغیر نیا پاکستان کا خو اب ممکن نہیں ، نیا کراچی اور نیا پاکستان تعمیر کریں گے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ کراچی کی ازسر نو تعمیرکے بغیر نیا پاکستان کا خو اب ممکن نہیں ، نیا کراچی اور نیا پاکستان تعمیر کریں گے ۔ منگل کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کراچی کو ایک ترقی یافتہ شہر میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بہتری لانے کے لئے بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے ، جہاں کراچی کے لوگوں کو اپنے شہر کی ترقی کے لئے مساوی اختیار اور مساوی وسائل ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مقامی حکومت کے نظام میں تبدیلی کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک درخواست پہلے ہی دائر کی جاچکی ہے۔








