کراچی۔23دسمبر (اے پی پی):کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارا۔ اس موقع پر جی او سی ملیر گیریژن نے طلبہ کے ساتھ خصوصی مکالماتی نشست میں ’’ففتھ جنریشن وارفیئر‘‘ اور دشمن کے منفی پروپیگنڈے کے توڑ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی کے لئے فکری تیاری اور بیداری ناگزیر …
کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کا ملیر گیریژن کا دورہ، پاک فوج سےیکجہتی کا اظہار کیا

مزید خبریں
کراچی۔23دسمبر (اے پی پی):کراچی کی مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارا۔ اس موقع پر جی او سی ملیر گیریژن نے طلبہ کے ساتھ خصوصی مکالماتی نشست میں ’’ففتھ جنریشن وارفیئر‘‘ اور دشمن کے منفی پروپیگنڈے کے توڑ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے زور دیا کہ قومی سلامتی کے لئے فکری تیاری اور بیداری ناگزیر ہے۔دورے کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے جدید اسلحے، فائرنگ کی عملی مشقوں اور فوجی جوانوں کی جنگی مہارتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
طلبہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دشمن کے عزائم کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دورے کا مقصد نوجوان نسل میں قومی سلامتی سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا اور پاک فوج کے کردار کو واضح کرنا تھا۔








