اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی مسکن چورنگی میں کثیر المنزلہ عمارت کے بالائی حصے میں دھماکہ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اورمتعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، …
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی مسکن چورنگی میں دھماکہ میں 1 شخص جاں بحق ،متعدد افراد شدید زخمی،

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی مسکن چورنگی میں کثیر المنزلہ عمارت کے بالائی حصے میں دھماکہ کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اورمتعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، دھماکے کے اثرات اتنے شدید تھے کہ قریب کی عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔ مقامی پولیس نے تحقیقات کے لئے علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔








