کراچی کے عوام باشعور ہیں جو اپنے لئے امن خوشحالی اور بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں، ڈاکٹر عامر لیاقت کی نجی ٹی وی سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو امن چاہیے جوخوشحالی کے منتظرہیں، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشنیوںکے شہرکو پانی اور بجلی سمیت بنیادی ضروریات چاہیں ۔.جے آئی ٹی پر جن کے نام ہیں ان سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نمٹ چکے ہیں …

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو امن چاہیے جوخوشحالی کے منتظرہیں، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روشنیوںکے شہرکو پانی اور بجلی سمیت بنیادی ضروریات چاہیں ۔.جے آئی ٹی پر جن کے نام ہیں ان سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نمٹ چکے ہیں جنہیں اب عدالتوں سے سزا بھگتنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کے علاوہ شہر کے دیگرمسائل کے حل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ جمہوریت میں تنقید کو برداشت کیا جانا چاہئے ہم ابھی پوری طرح ڈیلیور نہیں کر پائے ہمیں دوبارہ عوام کے پاس جانا ہے ۔.کراچی کے عوام بہت باشعور ہیں جو اپنے لئے امن خوشحالی اور بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں میری ان سے اکثر ملاقات رہتی ہے ڈاکٹر عامر لیاقت نے تجویز پیش کی کہ کراچی کے منتخب نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ سے مسائل حل کراسکیں۔