کراچی کے عوام نے جعلی وصیت پارٹی کو ہمیشہ کی طرح رد کردیا، جعلی اکائونٹ ،جعلی وصیت ،جعلی پرچی سے لیکر جعلی جلسے پیپلزپارٹی کی حقیقت ہے ، حلیم عادل شیخ

69

کراچی۔17اکتوبر (اے پی پی):سندھ اسمبلی میں اپوزشن رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام نے جعلی وصیت پارٹی کو ہمیشہ کی طرح رد کردیا ، دو سور وپے دے کر سندھ بھر سے سرکاری ملازمین کو جمع کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس بھٹو کے نام کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کی 13 سالہ کارکردگی بھی بتائیں ۔ بلاول بتائیں 8 ہزار 9 سوارب روپے کس کے اکائونٹ میں گئے ۔

سندھ اسمبلی میں اپوزشن رہنماء حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ جعلی اکائونٹ ،جعلی وصیت ،جعلی پرچی سے لیکر جعلی جلسے پیپلزپارٹی کی حقیقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا پیسہ ڈکار کر جلسے کرنے والے عوام کو مہنگائی پر لیکچر دے رہے ہیں،سندھ میں موجود استحصالی نظام اور موروثی سیاست دفن کرنے جارہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں ۔