کرتار پورہ راہداری کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری،بھارتی جارحیت کے باوجود منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم

124

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) بھارت کے جارحانہ رویے کے باوجود پاکستان کرتار پور راہداری کی تعمیر کا کام تیزی سے مکمل کر رہا ہے جو پاکستان کا امن کے راستے کی جانب آگے بڑھنے کے عزم کو ظاہر کر رہا ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق کرتارپور راہداری کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،سرحدوں پر بھارت کی جارحیت کے باوجود انجینئرز اور مشینری شب و روز کام کرنے میں مصروف ہے۔ متعلقہ حکام نے اعلیٰ معیار یقینی بناتے ہوئے راہداری کا تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے منصوبوں کی معیاری اور جلد تکمیل کی ہدایات دے رکھی ہیں۔