اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مینڈیٹ ہے اور اس ضمن میں پبلک سیکٹر کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات میں گفتگو کرتے …
مخدوم خسرو بختیار کا ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مینڈیٹ ہے اور اس ضمن میں پبلک سیکٹر کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ وزارتوں کی منصوبوں کی منظوری کی مالی حد بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور ایکنک صرف میگا پراجیکٹس کی منظوری دیں گے جس سے بوجھ بھی کم ہو گا اور وقت کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن ہی کرے گا اور ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں اس کی نمائندگی ہو گی۔ تجویز کو سراہتے ہوئے مخدوم خسرو بختیار نے زور دیا کہ منصوبوں کی منظوری کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی پروگرام کی منصوبہ بندی میں پلاننگ کمیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے اصلاحاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ترقی کے اہداف کو مو¿ثر انداز سے حاصل کیا جا سکے۔








