ڈیرہ غازی خان۔ 24 دسمبر (اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،اقلیتوں کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔اتوار کو جاری بیان میں ڈی پی او نے کہا کہ کرسمس ڈےپرضلع بھر میں چرچوں میں سینکڑوں پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور میں براہ راست انتظامات کی نگرانی کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے لہذا ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکارالرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں۔ڈی پی او نے کہا کہ سستی، غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور مسیحی برادری بھی ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ چرچ میں جانے والے افراد کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔