اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ کرسمس کا مقدس تہوار بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے، ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور روایات کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد کے اپنے پیغام میں سیدال خان نے کہا کہ پاکستان …
کرسمس کا مقدس تہوار بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ کرسمس کا مقدس تہوار بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے، ایک دوسرے کے مذہبی عقائد اور روایات کا احترام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد کے اپنے پیغام میں سیدال خان نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے اور آئینِ پاکستان اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، اقلیتی برادری نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے موثر قانون سازی کی ہے، اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے ایوان بالا کی خصوصی کمیٹیاں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے اور تمام اقلیتیں اس کا قابلِ فخر حصہ ہیں۔







