کرسٹینا ملاڈینوک اورشوائی ژینگ کو ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا

9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

چارلسٹن۔7اپریل (اے پی پی):فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈجوڑی ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ڈبلیو ٹی اے کی سیکنڈ سیڈ جوڑی کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل میزبان جوڑی نے شکست دے کر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائ کرلیا۔

ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا کے شہر چارلسٹن میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ڈینیئل روز کولنز اور ان کی ہم وطن جوڑی دار میری کراؤزیک پر مشتمل میزبان جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد فرانسیسی ٹینس کھلاڑی کرسٹینا ملاڈینوک اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ژینگ پر مشتمل ایونٹ کی سیکنڈ سیڈجوڑی کو 3-6، 6-3 (7-10) سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔