اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے یہ بات بروز بدھ کو کرغزستان کے سفیر اریک بیشمھیو سے ملاقات کے دوران کہی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔ …
کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا، وفاقی وزیر غلام سرور خان کی کرغزستان کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) کرغزستان اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے یہ بات بروز بدھ کو کرغزستان کے سفیر اریک بیشمھیو سے ملاقات کے دوران کہی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔ اریک بیشمھیو نے یہ واضح کیا کہ کرغزستان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔ سفیر نے واضح کیا کہ دونوں ممالک کو ہفتہ وار ایک فلائٹ شروع کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے بھی موقف دیا کہ ففتھ رائٹ آف فریڈم کے تحت ایوی ایشن ڈویژن دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن شروع کرنے پر غور کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے مابین ائیر سروس معاہدہ 14 اکتوبر 1993 کو طے ہوا تھا۔








