کرغزستان کے تجارتی وفد کے سربراہ کی پاکستانی تاجروں کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے کرغزستان کے تجارتی وفد کے سربراہ زومدیل ایجمبردیف نے پاکستانی تاجروں کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور خاص طور پر فوڈ انڈسٹری میں مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اتوار کو دورے کے آخری مرحلے میں یہاں پاکستانی تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے کرغزستان کے تجارتی وفد کے سربراہ زومدیل ایجمبردیف نے پاکستانی تاجروں کو اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ باہمی تعاون، سرمایہ کاری کے مواقع اور خاص طور پر فوڈ انڈسٹری میں مشترکہ منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اتوار کو دورے کے آخری مرحلے میں یہاں پاکستانی تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد فوڈ انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا ہے۔

وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک اپنی صلاحیت اور مہارتوں کو یکجا کر کے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کر سکتے ہیں جو دونوں معیشتوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے پاکستانی تاجروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے آپ کو کرغزستان کے کاروباری منظرنامے کے بارے میں بھر پور آگاہی فراہم کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان میں کرغزستان ٹریڈ ہائو س کے چیئرمین مہر کاشف یونس نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں تبادلہ خیال اور ملاقاتوں کے بعد مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شورو کمپنی کےسربراہ اور ہماری ٹیم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ کرغزستان نتیجہ خیز اور یادگار ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئیں ہم مل کر مشترکہ منصوبوں کی بنیاد رکھیں جو ہماری خوشحالی اور معیشتوں کی ترقی کی بنیاد بنیں۔

مزید خبریں