اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے چیئرمین اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کرغزستان کے عوام کو آزادی کی 32 ویں سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ کرغزستان ٹریڈ ہائوس کی جانب سے اتوار کو یہاں کرغزستان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگ میل نہ صرف آزادی کے لیے آپ …
کرغزستان کے عوام کو آزادی کی 32 ویں سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، مہر کاشف یونس
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے چیئرمین اور وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کرغزستان کے عوام کو آزادی کی 32 ویں سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
کرغزستان ٹریڈ ہائوس کی جانب سے اتوار کو یہاں کرغزستان کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اہم سنگ میل نہ صرف آزادی کے لیے آپ کی ثابت قدمی کی نشان دہی کرتا ہے بلکہ ترقی اور خوشحالی کے اس شاندار سفر کی بھی علامت ہے جو کرغزستان نے اس روز شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں دونوں مسلم ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت کی یاد بھی دلاتا ہے۔ کرغزستان اور پاکستان تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے گہرے رشتوں میں بندھے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے لیے ان سے استفادہ حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک زرعی مصنوعات سے لے کر ٹیکسٹائل اور سیاحت سے لے کر ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرغزستان ٹریڈ ہاو ¿س دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو آسان بنانے اور شراکت داری و کاروبار کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ ہم مل کر اپنی قوموں کے ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے روشن مستقبل کے لیے کام کر سکتے ہیں۔









