کرغستان کے وزیر معاشیات کی وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات

164
APP43-12 ISLAMABAD: January 12 - A delegation led by Kyrgyzstan Minister for Economy Kozhoshev Arzybek Orozbekovich called on Federal Minister for Inter-Provincial Coordination Mian Riaz Hussain Pirzada. APP

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) کرغستان کے وزیر معاشیات کوجوشیو ارزیبک اوروزبکوویچ نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی نومیڈ گیمز کے پیش نظر دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی تربیت کےلئے کوچز کی فراہمی پر اتفاق کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو برداران قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرغستان مختلف شعبوں خاص طور پر کھیلوں ، کلچر اور اقصادیات کے شعبے میں بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے معزز مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نظر سے دیکھتا ہے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات چاہتاہے۔