کرونا وائرس ، جاپان کی کابینہ نے ویزا منسوخ کرنے کی پالیسی منظور کر لی

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز، ایک لاکھ 55 ہزار7 سو ہلاکتیں
بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز، ایک لاکھ 55 ہزار7 سو ہلاکتیں

ٹوکیو ۔ 8 مارچ (اے پی پی) جاپان کی کابینہ نے حکومت کو چین اور جنوبی کوریا سے آنے والے افراد کے ویزے معطل کرنے کا اختیار دینے کی پالیسی منظور کر لی ہے۔ اس اقدام کا شمار نئے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں ہوتا ہے۔حکومت جاپان آئندہ پیر سے مذکورہ ویزے منسوخ کرے گی۔ ان دونوں ملکوں سےآنے والے غیرملکیوں کو نئے ویزے نہ ہونے کی صورت میں، جاپان داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور مکاوکے افراد کوآج کل 90 روز تک قلیل مدتی قیام کے لیے ویزا حاصل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔تاہمآئندہ ہفتے سے انہیں بھی سفری دستاویزات حاصل کرنی ہوں گی۔یہ پالیسی مارچ کےآخر تک موثر رہے گی۔ لیکن جاپان کی وزارت خارجہ کے مطابق اس مدت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔