اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے چہرے پر ماسک کا استعمال اور تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہہنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ …
کرونا وائرس سے بچنے کیلئے چہرے پر ماسک کا استعمال اور تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،ڈاکٹر ظفر مرزا
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے چہرے پر ماسک کا استعمال اور تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہہنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کووڈ۔19 کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں، ٹرانسپورٹ اور رش والی جگہوں پر ماسک کا استعمال لازمی ہے کیونکہ عوامی جگہوں پر سامنے آنے والے کیسز کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ انہوںنے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ بغیر کسی ضرورت کے گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سزا کا تعین صوبائی حکومتیں کریںگی۔ انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کے خلاف اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں اور کاروباری سرگرمیوں کر جاری رکھنے اور شہریوں کی زندگی کو معمول پر لانے کیلئے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی پالیسی کو موثر طریقے سے نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی اس بیماری کے پھیلاﺅ کے خدشات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہری احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں۔









