کرونا وائرس نے 30 کروڑ بچوں پر تعلیم کے دروازے وقتی طور پر بند کر دیے, یونیسکو

75

پیرس ۔ 6 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنسی تعلیم وثقافت ‘یونیسکو’کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران 12 سے زائد ممالک میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 کروڑ طلباء کئی ہفتوں سے اسکول نہیں جا سکے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ایزولے نے بتایا کہ صرف دو ہفتے قبل چین واحد ملک تھا جہاں اسکول بند کیے گئے تھے مگر اب ایک درجن ممالک کو اسکول بند کرنا پڑے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں اس فہرست میں اور بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔