اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزارت قومی صحت نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وائرس سے بچاو¿ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ یہ وائرس چین، جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں پایا گیا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے دنیا میں …
کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات، وزارت قومی صحت نے ہدایت نامہ جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزارت قومی صحت نے کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ بدھ کو وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وائرس سے بچاو¿ کا واحد حل بروقت احتیاطی تدابیر ہیں۔ یہ وائرس چین، جاپان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ میں پایا گیا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے دنیا میں وائرس کی ویکسین تاحال دستیاب نہیں ہے۔ بیان کے مطابق متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس دیگر ممالک میں منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری وائرس کی علامات ہیں۔یہ وائرس ایک متاثرہ شخص سے دوسروں میں منتقل ہونے کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔









