کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے، :ایوان بالا کے ارکان کا اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) ایوان بالا کے ارکان نے کہا ہے کہ کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے‘ چین نے اس مشکل گھڑی میں بھی بااعتماد اور ہمدرد دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے‘ کرونا وباءکی صورتحال میں صوبوں کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنانے کی ضرورت تھی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) ایوان بالا کے ارکان نے کہا ہے کہ کرونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا متحد ہو کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے‘ چین نے اس مشکل گھڑی میں بھی بااعتماد اور ہمدرد دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے‘ کرونا وباءکی صورتحال میں صوبوں کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنانے کی ضرورت تھی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق راجہ ظفر الحق اور دیگر کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ کرونا وباءکی موجودہ صورتحال میں غریبوں کے علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے احساس پروگرام میں وسعت قابل تعریف ہے۔ موثر لاک ڈاﺅن اور قانون سازی کے لئے ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز قومی ہیروز ہیں۔ میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پارلیمنٹ‘ میڈیا سمیت تمام اداروں کی مشاورت سے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے۔ بجلی اور گیس کے بل معاف کئے جائیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔ سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ چین نے ہمدرد اور دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ چین کے بارے میں ایک سپر پاور نے مہم چلائی ہے کہ چین کی لیبارٹری میں یہ وائرس بنا ہے جو چین نے پھیلایا ہے‘ یہ بے بنیاد الزام ہے‘ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ چین مسلسل طبی امداد دے رہا ہے اس پر چین کے شکر گزار ہیں۔ سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ کرونا وباءکی صورتحال میں صوبوں کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنانے کی ضرورت تھی۔ پوری قوم کو متحد کرنے کا بہترین وقت تھا۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کرونا وباءکا شکار ہے۔

مزید خبریں