کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن کا 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے، سی پیک اتھارٹی

167

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):سی پیک کے تحت کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن پر 95 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی ، اس منصوبے کی تکمیل سے پچاس لاکھ کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق 6 سال کے تعمیراتی سفر کے بعد یہ منصوبہ بالآخر ڈائیورشن گیٹس کو بند کرنے میں کامیاب ہو گیااور اس نے پانی ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاور پلانٹ پنجاب میں دریائے جہلم پر واقع ہے۔ 720 میگاواٹ کی استعداد کے ساتھ یہ ہر سال تین ارب کلو واٹ آورسے زیادہ صاف توانائی پیدا کر سکتا ہے۔

چائنا تھری گارجز کارپوریشن نامی ایک چینی انٹرپرائزنے اس منصوبے میں 1.7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ اپریل 2022 میں مکمل ہو جاۓ گا،یہ منصوبہ دریائے جہلم (پنجاب/آزاد کشمیر) کے مقام پر واقع ہے،موجودہ مقامی براہ راست ملازمین کی تعداد 5000 ہے۔