کرپٹوکرنسی کے حوالے سے اتھارٹی قائم کردی گئی ہے، وزیرمملکت بلا ل اظہر کیانی

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کووزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلا ل اظہر کیانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے اتھارٹی قائم کردی گئی ہے، اس حوالے سے جو بھی اراکین کے سوالات ہیں وزارت خزانہ کی بجائے وزارت منصوبہ بندی یا اتھارٹی سے کئے جانے چاہئیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں مرزا اختیار بیگ کے کرپٹو کے …

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی کووزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلا ل اظہر کیانی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرپٹوکرنسی کے حوالے سے وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے اتھارٹی قائم کردی گئی ہے، اس حوالے سے جو بھی اراکین کے سوالات ہیں وزارت خزانہ کی بجائے وزارت منصوبہ بندی یا اتھارٹی سے کئے جانے چاہئیں۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں مرزا اختیار بیگ کے کرپٹو کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات بلا ل اظہر کیانی نے کہا کہ کرپٹو سے متعلق سوال کا وزارت خزانہ سے تعلق نہیں بلکہ وزارت منصوبہ بندی نے اس حوالے سے اتھارٹی قائم کردی ہے، میرے خیال میں سوال اتھارٹی کی جانب جانا چاہئے۔

تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس سوال کوایک ماہ قبل اٹھایا گیا تھا تاخیر سے جواب آنا مناسب نہیں ، قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام کو چاہئے کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے متعلقہ فورم سے بروقت جواب طلبی کی جائے ۔سپیکرقومی اسمبلی نے اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری پلاننگ کو طلب کرلیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تاخیر پرمعذرت کرلی۔