کرکٹ ٹیم کی فتح ہمارے کھلاڑیوں کے شاندار اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف

243
کرکٹ ٹیم کی فتح ہمارے کھلاڑیوں کے شاندار اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح ہمارے کھلاڑیوں کے شاندار اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،دعا ہے کہ یہ فتح پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک عظیم اور شاندار دور کا آغاز ہو۔ وزیر اعظم نے اتوار کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تاریخی فتح پر مبارکباد، 22 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے اور وہ بھی خوش کن انداز میں۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کی قابل قیادت میں کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ یہ جیت ہمارے کھلاڑیوں کےشاندار اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔دعا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک عظیم اور شاندار دور کا آغاز ہو۔