23.2 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکرہ ارض پر موجود پانی اور گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی ایجنڈے...

کرہ ارض پر موجود پانی اور گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی ایجنڈے کے فروغ اور اس کی ہم آہنگی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ضرورت ہے،تاجک وزیر اعظم

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):گلیشیئر کے تحفظ اور پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے گہرے ربط پر زور دینے کے ساتھ ’’گلیشیئر کے تحفظ پر بین الاقوامی اعلیٰ سطحی کانفرنس‘‘ اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کے اہم نتائج میں دوشنبہ اعلامیہ اور دوشنبہ اپیل: کال فار ایکشن کو اپنانا ہے جو اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور سٹیک ہولڈرز سے کرہ ارض پر موجود پانی اور گلیشیئرز کے تحفظ کے عالمی ایجنڈے کے فروغ اور اس کی ہم آہنگی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جمہوریہ تاجکستان کے وزیر اعظم کوہر رسول زادہ نے کانفرنس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ کے بارے میں بین الاقوامی اعلیٰ سطحی کانفرنس، جمہوریہ تاجکستان کی حکومت نے اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں کے اشتراک اور متعدد بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں 29 سے 31 مئی 2025 کے دوران دوشنبہ میں ہم نے ایک تعمیری مکالمے، بہترین طریقوں اور سائنسی علم کے تبادلے کا مشاہدہ کیا جس کا مقصد اس وقت کے سب سے اہم ماحولیاتی مسائل میں سے ایک گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے مسئلہ کا حل تھا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دوشنبہ پلیٹ فارم نے گلیشیئر پگھلنے کے شعبے میں مربوط نقطہ نظر اور شراکت داری کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گلیشیئرز عالمی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، سماجی و اقتصادی ترقی اور آبی وسائل کے مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس موقع پر اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح گلیشیئر کا تحفظ معاش کو یقینی بنانے، پانی تک رسائی، منسلک خطرات کو کم کرنے اور کمزور خطوں میں طویل مدتی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔

تاجک وزیر اعظم نے کہا کہ واضح رہے کہ کانفرنس پروگرام کے ڈھانچے میں دو مکمل سیشنز، 12 موضوعاتی سیشنز، 2 اعلیٰ سطحی راؤنڈ ٹیبلز کے ساتھ ساتھ کانفرنس سے قبل کی تقریبات، جن میں 8 اعلیٰ سطحی فورمز اور 17 متوازی واقعات شامل ہیں۔اس کے علاوہ جمہوریہ تاجکستان کی حکومت نے گلیشیئر پگھلنے کے مسئلے کی اہمیت اور ایک اہم وسائل کے طور پر آبی وسائل کی اہمیت، اس کے احتیاط سے علاج اور آئندہ نسلوں کے لیے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے گلیشیئر فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے فریم ورک کے اندر منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش "گلیشیئر کے مسائل کو حل میں تبدیل کرنا” کا مقصد گلیشیئر سکڑنے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، سائنسی تحقیق کی نمائش ا تھا جس میں گلیشیئر کی نگرانی کے شعبے میں تازہ ترین سائنسی نتائج اور مطالعات کی کوریج، تحفظ کی کوششوں اور گلیشیئرز کے تازہ ترین وسائل میں گلیشیئرز کا کردار شامل کرنا تھا۔ عالمی آب و ہوا کے ماڈلز کے ساتھ ساتھ عالمی تعاون کو فروغ دینا اور جدید ٹیکنالوجیز اور حل تلاش کرنا بھی پروگرام کا حصہ تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دوشنبہ ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بالخصوص گلیشیئر پگھلنے سے متعلق اہم مسائل پر بات کرنے کا عالمی پلیٹ فارم بن گیا اور ہم نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، نجی شعبے، سول سوسائٹی کی تنظیموں، تعلیمی اداروں، کمیونٹیز، مقامی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کو اکٹھا کیا ہے ،ہم نے اہم قومی اور سیاسی نقطہ نظر سے بھی آگاہی حاصل کی،

نئے آئیڈیاز اور سفارشات سنیں جو ایک بار پھر تمام سطحوں پر گلیشیئر کے تحفظ کے اقدامات کو اپنانے پر بات چیت کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہیں اور اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ اس اہم تقریب کے نتائج گلیشیئر کنزرویشن کے بین الاقوامی 2025 کے کامیاب نفاذ میں قابل قدر کردار ادا کریں گے۔

کوہر رسول زادہ نے کہا کہ کانفرنس میں 90 ممالک کے 2,600 سے زائد شرکاء نے ایک بار پھر گلیشیئر پگھلنے اور ان کے آبی وسائل پر اثرات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ بہترین طریقوں اور اختراعی حل کے تبادلے کے لیے دوشنبہ پلیٹ فارم کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے جس کا مقصد شراکت داری کو مضبوط بنانے میں 2030 کے ایجنڈے کے متعلقہ اہداف کے حصول میں پیشرفت کو تیز کرنے کے لیے پائیدار ترقی، بیداری میں اضافہ اور سیاسی ارادے کو متحرک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ کانفرنس کو میڈیا نے بڑے پیمانے پر کور کیا جس کی بدولت تاجکستان اوردنیا بھر سے افراد اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کے بارے میں جاننے کے قابل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ تاجکستان سب سے آگے ایک ملک کے طور پر پانی اور آب و ہوا کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور ہم مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے تمام شرکاء کی فعال شرکت اور تعاون کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ ساتھ نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی، انٹرنیشنل ایڈوائزری کمیٹی اور سیکرٹریٹ کا کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے کیے گئے اقدامات پر اظہار تشکر بھی کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603963

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں