کریڈٹ ریٹنگ کے ادارہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی نہیں کی ہے،وزارت خزانہ

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے ادارہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی نہیں کی ہے۔جمعہ کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ 14 مئی کو موڈیز انٹرنیشنل نے جو جائزہ پیش کیاہے اس میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری میں تنزلی نہیں کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ گروپ 20 ممالک کی جانب …

اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزارت خزانہ نے کہاہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے ادارہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تنزلی نہیں کی ہے۔جمعہ کویہاں جاری بیان میں وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ 14 مئی کو موڈیز انٹرنیشنل نے جو جائزہ پیش کیاہے اس میں پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کی بی تھری میں تنزلی نہیں کی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ گروپ 20 ممالک کی جانب سے قرضوں میں ریلیف کے دائرہ کارکونجی شعبہ کے کریڈیٹرز تک توسیع کرنے کی صورت میں موڈیز نے موجودہ ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو ”زیرجائزہ ” میں رکھاہے، موڈیز کایہ اقدام صرف پاکستان کیلئے مخصوص نہیں ہے، موڈیز نے ان تمام ممالک کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کو زیرجائزہ کی کیٹیگری میں رکھا ہے جو گروپ 20 ممالک کی جانب سے کوروناوائرس کی وباء سے نمٹنے کیلئے قرضوں میں ریلیف حاصل کررہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ موڈیز نے اس بات کا اعتراف کیاہے کہ پاکستان نے قرضوں میں ریلیف کونجی شعبہ کے کریڈیٹرز تک پھیلانے کا کوئی اشارہ نہیں دیاہے ، موڈیز انٹرنیشنل نے ملک کے بنیادی اشاریوں کو مضبوط اوردرست میں بھی قراردینے کو تسلیم کیاہے۔موڈیز کے جائزہ نے اس بات کی بھی تعریف کی ہے کہ کوروناوائرس کی عالمگیروباء کے باوجودپاکستان کی اقتصادی، مالیاتی اورادارہ جاتی قوت بدستوربحال ہے اوراس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے