اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.9 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے94 ارب روپے کی خریداری اورادائیگی کی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 28.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے73 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ مئی کے مقابلہ …
کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.9 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں پر28.9 فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے94 ارب روپے کی خریداری اورادائیگی کی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 28.9 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ سال جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے73 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری میں ماہانہ بنیادوں پر1.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مئی میں کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ صارفین نے 92 ارب روپے کی خریداری اورادائیگی کی جوجون میں بڑھ کر94 ارب ہوگئی۔








